یہ دعا مانگ کہ میں رات کا چہرہ دیکھوں
یہ دعا مانگ کہ میں رات کا چہرہ دیکھوں
آنکھ لگ جائے تو خود کو نہ اکیلا دیکھوں
تجھ کو دیوانہ بنا دے گا یہ نرگس کا چلن
خود سے باہر بھی کبھی تجھ کو نکلتا دیکھوں
اب وہ دن پھر سے نہیں لوٹ کے آنے والے
میں جدھر جاؤں ادھر چاند کو چلتا دیکھوں
لٹ چکی پاس سے اپنے تو متاع دل و جاں
زندگی اور میں کب تک ترا رستہ دیکھوں
تشنگی مجھ کو بلاتی ہے عجب حیلوں سے
پہلے صحرا کی طرف جاؤں کہ دریا دیکھوں
ایک ہی چہرہ لیے پھرتا ہوں دنیا میں سہیلؔ
اور دنیا کا تقاضہ ہے کہ دنیا دیکھوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.