یہ دنیا عجب رنگ و بو کا جہاں ہے یہاں رنگ اڑانے کی کوشش نہ کرنا
یہ دنیا عجب رنگ و بو کا جہاں ہے یہاں رنگ اڑانے کی کوشش نہ کرنا
پریم پال اشک
MORE BYپریم پال اشک
یہ دنیا عجب رنگ و بو کا جہاں ہے یہاں رنگ اڑانے کی کوشش نہ کرنا
خبر پتی پتی کو مل کر رہے گی کوئی گل کھلانے کی کوشش نہ کرنا
اگر رہنما آپ جیسے ہوں اپنے تو پھر رہزنوں کی ضرورت نہیں ہے
کوئی بھولا بھٹکا اگر مل بھی جائے اسے رہ پہ لانے کی کوشش نہ کرنا
بچھاتے رہے راہ میں پھول ہم تو مگر تم نے کانٹے ہی بوئے ہمیشہ
گنہ گار ہیں منہ پہ ہی بات کہہ دی اب آنکھیں چرانے کی کوشش نہ کرنا
ستاروں کو بھی نیند آنے لگی ہے کہ اب رات بھی بھیگتی جا رہی ہے
کوئی سو گیا تھام کر غم کا دامن اسے تم جگانے کی کوشش نہ کرنا
جہاں سیج پھولوں کی سمجھی ہے تم نے وہیں ہر قدم پر ہیں کانٹے ہی کانٹے
محبت کی دنیا میں ہیں اشکؔ آہیں یہاں دل لگانے کی کوشش نہ کرنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.