یہ دنیا سنگ دل اور بے وفا ہے
یہ دنیا سنگ دل اور بے وفا ہے
بھلا اس نے کسی کو کیا دیا ہے
خدا ہی ہے نگہباں اب ہمارا
یہاں ہر گام پر فتنہ بپا ہے
نتیجہ حشر میں اس کا ملے گا
جہاں میں جس نے جو کچھ بھی کیا ہے
نبھاؤ وعدہ وہ روز ازل کا
یہ موقع عمر بھر کا جو ملا ہے
کرو دنیا میں تم احسان سب پر
یہی تاریک راتوں کا دیا ہے
صلہ محنت کا ملتا ہے جہاں میں
سوا اس کے یہاں پر کیا ملا ہے
وہی مقبول ہے درگاہ رب میں
عمل وہ نیک جو تو نے کیا ہے
تری یہ جانفشانی مرد مومن
حصول خیر کا بہتر صلہ ہے
صلہ یہ ہے خلوص دل کا بے شک
سکوں سے فیضؔ اب تک جی رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.