یہ احساس بے حد خجل کر رہا ہے
یہ احساس بے حد خجل کر رہا ہے
کرم مجھ پر اک سنگ دل کر رہا ہے
بھروسہ ہے بے حد تبھی یار میرا
مجھے اپنے غم منتقل کر رہا ہے
کسی اور میں ہے کہاں اتنی جرأت
میں وہ کر رہا ہوں جو دل کر رہا ہے
بڑے سرد و گرم آئے حالات لیکن
مرا چہرہ ہر رت میں کھل کر رہا ہے
تجھے اے مری زندگی ہے خبر کیا
تعاقب کوئی مستقل کر رہا ہے
کوئی رائے اس پر کروں کیسے قائم
ہمیشہ جو ہونٹوں کو سل کر رہا ہے
مجھے بھیج کر تحفۂ گل وہ امبرؔ
عجب ڈھنگ سے مشتعل کر رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.