یہ فن یہ علم و ادب بانٹنا ہمارے بعد
یہ فن یہ علم و ادب بانٹنا ہمارے بعد
ہمارے نام کو مت پوجنا ہمارے بعد
ہیں دوست اتنے مگر ساتھ کون دیتا ہے
کسی کو آزما کے دیکھنا ہمارے بعد
بتائیں گے تمہیں وہ اہل ادب اہل قلم
ہمارے بارے میں تم پوچھنا ہمارے بعد
ابھی تو رہنے دو جیسا بھی گھر کا نقشہ ہے
ہماری گدی پہ تم بیٹھنا ہمارے بعد
وبال کوئی بھی آئے تو حوصلہ رکھنا
ہمارے نقش قدم ڈھونڈھنا ہمارے بعد
ابھی تو عیش کرو سر پرست زندہ ہے
پہ خواہشات کو تم روکنا ہمارے بعد
ابھی تو زندہ ہیں آ کر ملا کرو یارو
جو بھولنا ہے ہمیں بھولنا ہمارے بعد
جو آج کرتے ہیں ہم کو شفقؔ نظر انداز
کریں گے یاد ہمیں دیکھنا ہمارے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.