یہ غم خوشیوں کی کیوں مجھ پر نظر ہونے نہیں دیتے
یہ غم خوشیوں کی کیوں مجھ پر نظر ہونے نہیں دیتے
مجھے آغوش میں لے کر سحر ہونے نہیں دیتے
بڑی خاموشی سے رہتے مژۂ دل پہ یہ آنسو
کسی کو درد کی میرے خبر ہونے نہیں دیتے
شجر پر دل کے بیٹھے ہیں پرندے ہجر کے کچھ یوں
کہ شاخوں پر محبت کے ثمر ہونے نہیں دیتے
سجا کر لوگ سپنے اک حسیں سا گھر بنانے کے
بنا لیتے مکاں پر اس کو گھر ہونے نہیں دیتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.