یہ حادثہ بھی دیکھ جو مجھ پہ گزر گیا
یہ حادثہ بھی دیکھ جو مجھ پہ گزر گیا
فصل بہار آئی تو دل کا شجر گیا
ایسا ہوا ستم کہ کہیں کے نہیں رہے
ایسا ہوا کرم کہ محبت کا ڈر گیا
گر دیکھنا ہے معجزہ پرواز کا تجھے
اس کو فضا میں دیکھ جو بے بال و پر گیا
ماتم کروں نہ کس لئے میں ایسے شخص کا
منزل تو مل گئی جسے ذوق سفر گیا
ابھرے بغیر چاند بھی اب کے ہوا غروب
یعنی نشہ چڑھا بھی نہیں اور اتر گیا
پیاسے کے پاس کب بھلا پانی گیا کبھی
بادل یہ کہہ کے پیاسے کے سر سے گزر گیا
اب موت کا بھی کوئی تقاضا نہ ہو خضرؔ
ہر شخص زندگی کے تقاضوں سے مر گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.