یہ ہے مری نظروں کی مناجات کا عالم
یہ ہے مری نظروں کی مناجات کا عالم
ذرے بھی دکھاتے ہیں سماوات کا عالم
پر نور ترے حسن سے آغوش تصور
دوری میں بھی حاصل ہے ملاقات کا عالم
ایما کا ہے فیضان کہ احساس کا احسان
ایک ایک جفا میں ہے مدارات کا عالم
جلووں کی یہ کثرت ہے کہ حیران ہیں آنکھیں
آئینے دکھاتے ہیں حجابات کا عالم
دل پر نہیں قابو تو زباں لاکھ ہو بس میں
نظروں سے جھلکتا ہے خیالات کا عالم
ہر موج نفس ان کی مہک سے ہے معطر
پنہاں ہے تغافل میں عنایات کا عالم
کیا ذکر سخن ان کی خموشی میں بھی کوکبؔ
انگڑائیاں لیتا ہے کنایات کا عالم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.