یہ ہنسی خوشی کا موسم یہ بہار کا زمانہ
یہ ہنسی خوشی کا موسم یہ بہار کا زمانہ
ترے واسطے حقیقت مرے واسطے فسانہ
نہ سنبھل سکے گی تجھ سے تری زلف تا بہ شانہ
میں ابھی سے دیکھتا ہوں جو دکھائے گا زمانہ
جو تری زباں سے نکلا وہی بن گیا فسانہ
مرے دل کی دھڑکنوں سے رہا بے خبر زمانہ
مری خانماں خرابی کا جہاں میں ہے فسانہ
یہ وہ حادثہ ہے جس کو نہ بھلا سکا زمانہ
میں نگاہ باغباں میں کوئی اور ہو گیا ہوں
ابھی چار دن ہوئے ہیں کہ جلا ہے آشیانہ
تجھے اے غم محبت ادھر آ گلے لگا لوں
نہ ترا کہیں گزر ہے نہ مرا کہیں ٹھکانہ
میں ہوں وہ غریب عاجزؔ کہ گلوں کی انجمن میں
مرے پیرہن کے ٹکڑوں کا بنا ہے شامیانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.