یہ حقیقت ہے مری ذات کا نقصان کیا
یہ حقیقت ہے مری ذات کا نقصان کیا
میں نے جس شخص پہ تا عمر بڑا مان کیا
شہر کی سمت نیا رستہ بنانے کے لیے
پیڑ کاٹے گئے اور گاؤں کو ویران کیا
یار دشمن سے ملے سانس کو مفلوج کیا
حوصلہ ہارا گیا جیت کا نقصان کیا
آخری بار ملا پہلی ملاقات میں وہ
ایک ہی شخص نے دو بار تھا حیران کیا
نیند آئے بھی احامر تو نہیں سو سکتا
آنکھ پر ایسے ترے خواب نے احسان کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.