یہ حقیقت مجاز ہے پھر بھی
یہ حقیقت مجاز ہے پھر بھی
جانے کیوں دل گداز ہے پھر بھی
وقت کے ہاتھ مات کھائی ہے
عقل پر اپنی ناز ہے پھر بھی
رات دن جھوٹ لوٹ مکر و فریب
پنج وقتہ نماز ہے پھر بھی
چھیڑ کرتا ہے مہ جبینوں سے
آدمی پاکباز ہے پھر بھی
ہم فقط دو قدم سمجھتے ہیں
گرچہ منزل دراز ہے پھر بھی
گو نہیں کوئی مائل توبہ
در توبہ تو باز ہے پھر بھی
کام آزادؔ کیوں نہیں بنتے
وہ بڑا کار ساز ہے پھر بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.