یہ ہستی مستقل آزار بھی ہے
یہ ہستی مستقل آزار بھی ہے
مگر ہم کو اسی سے پیار بھی ہے
گزرنا رہ گزار زندگی سے
بہت آساں بہت دشوار بھی ہے
کبھی یہ سر ہے وجہ سرفرازی
کبھی دوش انا پر بار بھی ہے
ابھرتا ٹوٹتا یہ عکس میرا
مرا دشمن بھی میرا یار بھی ہے
ارادے جس کے ہیں طوفاں بداماں
اسی کے ہاتھ میں پتوار بھی ہے
ہمارے سامنے تم ہی نہیں ہو
ہمارے سامنے دیوار بھی ہے
جمال فکر ہے معیار جوہرؔ
اسی سے عظمت فن کار بھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.