یہ حسن والے ہنر بھی کمال رکھتے ہیں
یہ حسن والے ہنر بھی کمال رکھتے ہیں
سبھی کو عشق میں آشفتہ حال رکھتے ہیں
وہ جب بھی بزم میں آتے ہیں لوگ دیکھتے ہیں
کہ اپنی آنکھوں میں حسن غزال رکھتے ہیں
ہنسیں تو زخم بھی ہنستے ہیں کیا کیا جائے
خوشی کے ساتھ بھی دل میں ملال رکھتے ہیں
یہی ادا تو مجھے لاجواب کرتی ہے
مرے جواب میں اپنا سوال رکھتے ہیں
بیان کرتے ہیں وہ اپنا حال اردو میں
سو اپنے لہجے میں حسن و جمال رکھتے ہیں
کوئی تو راز ہے یوسف کے حسن کا ساحلؔ
کہ اہل مصر کلیجہ نکال رکھتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.