یہ اختیار میں ہے نہ وہ اختیار میں
یہ اختیار میں ہے نہ وہ اختیار میں
راجا عبدالغفور جوہر نظامی
MORE BYراجا عبدالغفور جوہر نظامی
یہ اختیار میں ہے نہ وہ اختیار میں
کیا بے بسی ہے عالم ناپائیدار میں
کیفیتیں بہار کے نغموں میں اب کہاں
اب وہ بہار ہی نہیں فصل بہار میں
کل تک جو شمع محفل کیف و سرور تھا
الجھا وہ آج گردش لیل و نہار میں
مجھ کو ثبات جیب و گریباں نہیں پسند
میں خوش ہوں اپنے پیرہن تار تار میں
کیوں اپنی بے کسی پہ میں اظہار غم کروں
کیا دخل مجھ کو مرضیٔ پروردگار میں
نذرانہ گر یہ تیرا نہیں ہے تو اے نسیمؔ
خوشبو کہاں سے آئی ہے گیسوئے یار میں
دنیا تصورات کی برباد ہو گئی
رونق تھی تیرے دم سے اس اجڑے دیار میں
جوہرؔ نہ پوچھ صدمۂ طول شب فراق
تلخی تھی موت سے بھی سوا انتظار میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.