یہ عشق کے ستائے کریں گے لڑائی خاک
یہ عشق کے ستائے کریں گے لڑائی خاک
گھر پھونک کے کیا ہے تماشا اڑائی خاک
ہم سے جو ہو سکا تو محبت میں یہ کیا
دل کو جلا کے راہ وفا میں بجھائی خاک
رب کی رضا سے سنگ بھی کرنے لگے کلام
طاقت ہو گر دعاؤں میں بنتی دوائی خاک
ہم نے سنا ہے آئیں گے ارشادؔ اس طرف
پلکوں سے اپنی دیکھیے ہم نے اڑائی خاک
دو لفظ تم نے بولے تسلی کے آ کے بس
اے جان تم نے دوستی مجھ سے نبھائی خاک
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 160)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.