یہ عشق والے دلوں کو ہی گھر بناتے ہیں
یہ عشق والے دلوں کو ہی گھر بناتے ہیں
یہ وہ پرند ہیں جن کو قفس ہی بھاتے ہیں
عجیب ان کی طبیعت عجب ہے خودداری
یہ دل جھکاتے ہیں سر کو نہیں جھکاتے ہیں
خیالی لوگ خیالی ہیں بستیاں ان کی
اکیلے بیٹھ کے یہ محفلیں سجاتے ہیں
ہوا سے پھول سے خوشبو سے بات کرتے ہیں
یہ ان کی سنتے ہیں اپنی انہیں سناتے ہیں
نہ جانے کس کی کہانی انہیں رلاتی ہے
نہ جانے کس کے فسانے انہیں ہنساتے ہیں
خلا میں پھیرتے رہتے ہیں انگلیاں اپنی
یہ زندگی کے نئے زاویے بناتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.