یہ جان کر تجھے کوئی خوشی نہیں ہوگی
یہ جان کر تجھے کوئی خوشی نہیں ہوگی
کہ تیرے بعد بھی مجھ میں کمی نہیں ہوگی
یہ سارا جھگڑا ترا ہے جو تو نہیں ہوگا
یہاں کسی کی بھی پھر دشمنی نہیں ہوگی
میں ایک دن کوئی تصویر بھی بناؤں گا
یہ اور بات کہ وہ آپ کی نہیں ہوگی
میں اس لئے تری آنکھوں کو ساتھ رکھتا ہوں
میں جانتا ہوں وہاں روشنی نہیں ہوگی
یہ زندگی کسی بچھڑے کا غم مناتے ہوئے
بس ایک لمحے سے زیادہ رکی نہیں ہوگی
ہمارے جسم کی دنیا خزاں رسیدہ ہے
تمہارے چھونے سے کیا یہ ہری نہیں ہوگی
وہ جس کی آنکھ میں اب تک مشال زندہ ہے
وہ ماں تو ٹی وی بھی اب دیکھتی نہیں ہوگی
یہاں سیاست و مذہب پہ جنگ ہوگی فقط
مری زمین پہ اب شاعری نہیں ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.