یہ جیسا کہتے ہیں ویسا نہیں ہے
یہ جیسا کہتے ہیں ویسا نہیں ہے
محبت سے تمہیں خطرہ نہیں ہے
ہے ناکامی مری یا کامیابی
اسے مجھ سے گلہ ہوتا نہیں ہے
میں اس کا منتظر ہوں مدتوں سے
جسے میری طرف آنا نہیں ہے
ہیں زندہ باد امیدیں تمہاری
ہمارا دل ابھی بیٹھا نہیں ہے
محبت سے نکل آئے تھے اور اب
کہیں پر بھی سکوں ملتا نہیں ہے
بھلے جیسا روا رکھو رویہ
مجھے بس چھوڑ کر جانا نہیں ہے
اسی کے پاس بیٹھے رہتے ہیں ہم
ہمارے پاس جو ہوتا نہیں ہے
فگارؔ اس کو دعائیں دو کہ اس نے
کہیں کا بھی تمہیں چھوڑا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.