Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ جتنے شکوے گلے ہیں انہیں مٹا کر جا

پرگیا شرما

یہ جتنے شکوے گلے ہیں انہیں مٹا کر جا

پرگیا شرما

MORE BYپرگیا شرما

    یہ جتنے شکوے گلے ہیں انہیں مٹا کر جا

    تو جانا چاہتا ہے تو گلے لگا کر جا

    میں بھول جاؤں تجھے یا میں انتظار کروں

    تو اپنے جانے سے پہلے مجھے بتا کر جا

    یہ میرے پاس رہے تو میں جی نہ پاؤں گی

    تو میرے سامنے اپنے یہ خط جلا کر جا

    میں تیرے بعد کبھی ڈھونڈھ ہی نہ پاؤں تجھے

    یوں اپنے آپ کو مجھ میں کہیں چھپا کر جا

    ہمارے بیچ کا یہ فاصلہ مکمل ہو

    ابھی تلک کی سبھی قربتیں مٹا کر جا

    بچے کھچے یہ چراغوں کو بھی بجھا دے اب

    کہ میری شب کے اندھیروں کو تو بڑھا کر جا

    میں تجھ کو خواب میں بھی اب کبھی نہیں دیکھوں

    تو جا رہا ہے تو نیندیں مری اڑا کر جا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے