یہ جو ہم اپنی خانقاہ میں ہیں
یہ جو ہم اپنی خانقاہ میں ہیں
اس کا مطلب تری نگاہ میں ہیں
تھک چکا ہوں میں ان سے مل مل کر
اور کتنے درخت راہ میں ہیں
شعر پر داد دے رہے ہو تم
طنز لیکن تمہاری واہ میں ہیں
یہ جو مستی ہے غم کا پردہ ہے
قہقہے گم ہماری آہ میں ہیں
چاند نکلا نہیں ابھی لیکن
کچھ ستارے چراغ گاہ میں ہیں
تم فداؔ کیوں نہیں ہوئے ان پر
وہ جو اب تک تری نگاہ میں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.