یہ جو انسان ہیں بے شمار
یہ جو انسان ہیں بے شمار
ان کے ارمان ہیں بے شمار
زندگی میں تجھے کیا لکھوں
تیرے عنوان ہیں بے شمار
اے خدا کر حفاظت مری
دشمن جان ہیں بے شمار
میری کشتی ہے ٹوٹی ہوئی
اور طوفان ہیں بے شمار
باغ میں گل کھلا ایک ہے
اور گلدان ہیں بے شمار
درد دل میں بھرا ہے مگر
لب پہ مسکان ہیں بے شمار
جس پہ قربان انورؔ ہو تم
اس پہ قربان ہیں بے شمار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.