Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ جو لوٹی ہے چراغوں کو بجھا کے پیچھے

مناکشی جی جی ویشا

یہ جو لوٹی ہے چراغوں کو بجھا کے پیچھے

مناکشی جی جی ویشا

MORE BYمناکشی جی جی ویشا

    یہ جو لوٹی ہے چراغوں کو بجھا کے پیچھے

    حوصلے اور کسی کے ہیں ہوا کے پیچھے

    چھوڑ کر اتنی حسیں دنیا کو دیوانے لوگ

    جانے کیا دیکھنے جاتے ہیں قضا کے پیچھے

    ٹھیک ہے اس نے دعا دی ہے تمہیں بھی لیکن

    اس کی خواہش بھی پتہ کرنا دعا کے پیچھے

    کام اتنی تو چلو آ گئی گویائی مری

    اس کی خوشبو ہے چلی آئی صدا کے پیچھے

    اس کا پیغام سمجھ پائے نہیں اور ناداں

    قتل کرنے لگے لوگوں کو خدا کے پیچھے

    جب بھی چاہوں کہ بڑھوں آگے تو ماضی کی یہ موج

    لے کے جاتی ہے مجھے اور بہا کے پیچھے

    منتظر جس کے تھے ہم ایک زمانے سے وہ

    روشنی لائی اندھیروں کو چھپا کے پیچھے

    تم کو کیا علم مٹا کتنے ہی قطروں کا وجود

    مسکراتی ہوئی اس ایک گھٹا کے پیچھے

    لوگ یہ ٹوٹے ہوئے یوں بھی انا رکھتے ہیں

    کیوں کہ چھپ جاتا ہے بکھراؤ انا کے پیچھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے