یہ جو رہ رہ کے دھواں اٹھتا ہے
آگ بھی ہوگی جہاں اٹھتا ہے
دل کے پہلو میں بھی اک دل ہے ضرور
ایک سے غم یہ کہاں اٹھتا ہے
آ ہی جائیں گے سیاسی گدھ بھی
شہر میں امن و اماں اٹھتا ہے
اے خدا اب کہاں جائیں گے صنم
پردۂ کعبۂ جاں اٹھتا ہے
بال چاندی سے ہیں پھر بھی اکثر
دل پہ اک نقش جواں اٹھتا ہے
تم سے کیا ناز بہار اٹھے گا
تم سے کب برگ خزاں اٹھتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.