یہ جستجو ہے کہ دریا معتبر مل جائے
یہ جستجو ہے کہ دریا معتبر مل جائے
وگرنہ پیاس کو صحرا خشک تر مل جائے
کبھی نہ ختم ہو ایسا کوئی سفر مل جائے
جو نا شناس سفر ہو وو رہگزر مل جائے
جنون شوق نے چھانی ہے خاک در در کی
یہ سوچ کر کہ کہیں خضر در بہ در مل جائے
شکست تیرہ شبی کا کوئی سراغ ملے
میں شب کریدوں تو شاید کوئی سحر مل جائے
جبین ناز کا ہر زخم پھر چٹخنے لگا
اے نا مرادیٔ دل اب تو سنگ در مل جائے
ہوس گزار ہے بیزاری سکون دل
کوئی تو ضرب لگے کوئی تو ضرر مل جائے
دیار فکر میں اترے کوئی نیا سورج
ترے خیال سے فرصت ہمیں اگر مل جائے
کسے جو فن کی کسوٹی پہ مجھ کو اے سالمؔ
کہیں تو ایسا کوئی صاحب نظر مل جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.