یہ کیسا ہو کا عالم ہے سنائی کچھ نہیں دیتا
یہ کیسا ہو کا عالم ہے سنائی کچھ نہیں دیتا
جہاں میں ہوں وہاں سے کیوں دکھائی کچھ نہیں دیتا
تری پرچھائیں کا پرتو مری آنکھوں میں رہنے دے
زیادہ روشنی میں بھی سجھائی کچھ نہیں دیتا
وہ جب تک دور تھا قدموں کی آہٹ سن رہا تھا میں
قریب آتے ہی جانے کیوں سنائی کچھ نہیں دیتا
پرندوں کو طلوع صبح سے نسبت تو ہے لیکن
فضا کہرے میں ڈوبی ہے دکھائی کچھ نہیں دیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.