یہ کیسی حرمت غم ہجر نے فراہم کی
یہ کیسی حرمت غم ہجر نے فراہم کی
درون قلب ہے طاری فضا محرم کی
خوشی حرام ہے تا آخر نفس مجھ پر
نہ کر سکا میں حفاظت اگر ترے غم کی
زمین دل پہ رگڑتا ہے ایڑیاں ترا غم
بہ چشم خشک حکایت لکھی ہے زمزم کی
مرا وجود مصلٰی تھا رات بھر میں نے
نفس کی آمد و شد سے نماز قائم کی
کئی دنوں سے بہت کام تھا سو دفتر میں
ترے خیال کی لو میں نے تھوڑی مدھم کی
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 78)
- Author : شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.