یہ کرشمہ بھی کیا کرشمہ تھا
یہ کرشمہ بھی کیا کرشمہ تھا
میری بانہوں میں چاند ٹھہرا تھا
دھڑکنیں گن رہا تھا میں اس کی
وہ مرے جسم و جاں میں اترا تھا
میری سانسوں میں تھی مہک اس کی
اس کی سانسوں میں میں مہکتا تھا
زندگی اب مری مکمل تھی
جس کو چاہا تھا اب وہ میرا تھا
تشنگی بجھ گئی تھی اب میری
مہرباں آج مجھ پہ دریا تھا
میں اکیلا نہیں تھا شاہجہاںؔ
آج موسم بھی کچھ دوانہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.