یہ کون و مکاں کیا ہے تصویر ہے سورج کی
یہ کون و مکاں کیا ہے تصویر ہے سورج کی
ہر خواب ہے سورج کا تعبیر ہے سورج کی
روشن ہیں ازل سے جو آکاش کی وسعت میں
ان چاند ستاروں میں تنویر ہے سورج کی
ہر شے میں صدا اس کی ہر لفظ اسی کا ہے
ہر فکر منور بھی جاگیر ہے سورج کی
دنیا کی کہانی میں بس اس کے سوا کیا ہے
جس سمت نظر ڈالو تفسیر ہے سورج کی
دن رات کے پردے میں لمحات کی کڑیاں ہیں
یہ وقت کا آئینہ زنجیر ہے سورج کی
موجود مراقؔ اس کے انوار ہر اک سو ہیں
بے شک ہر اک عالم میں تکبیر ہے سورج کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.