یہ کون شمع کی صورت جلا رہا ہے مجھے
یہ کون شمع کی صورت جلا رہا ہے مجھے
یہ کس کے ہجر کا موسم رلا رہا ہے مجھے
نظر کا فاصلہ کچھ دیر درمیان رہا
پھر اس کے بعد نہ اپنا پتا رہا ہے مجھے
تو ہی ہے چشم بصیرت کے سامنے موجود
خیال اب نہ کسی حسن کا رہا ہے مجھے
مجھے ہے علم کہ کیا سر لاالہ ہے
میں خوش ہوں دار کا منظر بلا رہا ہے مجھے
مرا وجود ہی میری نظر کا دھوکا ہے
جلا کے کون یہ خود کو مٹا رہا ہے مجھے
میں دیکھتا ہوں ہر اک سمت حسن ذات خلشؔ
ہر آئنہ تری صورت دکھا رہا ہے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.