یہ کھائی مسئلے کا حل نہیں ہے
یہ کھائی مسئلے کا حل نہیں ہے
جدائی مسئلے کا حل نہیں ہے
زمینی مسئلوں کا حل نکالو
کھدائی مسئلے کا حل نہیں ہے
لڑائی ہی ہمارا مسئلہ ہے
لڑائی مسئلے کا حل نہیں ہے
تو پھر سے آ گیا ہے منہ اٹھا کے
او بھائی مسئلے کا حل نہیں ہے
انہیں دنیا میں جینا بھی سکھاؤ
رہائی مسئلے کا حل نہیں ہے
ان اینٹوں کو سمندر برد کر دو
ترائی مسئلے کا حل نہیں ہے
لگاؤ سوچ کی گردن کو پھندا
یہ ٹائی مسئلے کا حل نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.