یہ خبر کل جہاں کو دی جائے
یہ خبر کل جہاں کو دی جائے
فاصلہ رکھ کے بات کی جائے
اب جو آ ہی گئے علی گڑھ ہم
کیوں نہ چنگی پہ چائے پی جائے
بات منوانی ہو اگر مجھ سے
قاعدے سے ہی پیش کی جائے
دیکھ کر اس کو سامنے اپنے
دل کی دھڑکن رکی رکی جائے
آنکھیں آنکھوں سے بات کر رہی ہیں
خامشی اختیار کی جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.