یہ خزانہ دل سودائی کسے دیتا میں
اس کی بخشش تھی یہ تنہائی کسے دیتا میں
اس ترے عہد کے روتے ہوئے لوگوں میں سے
حاکم وقت یہ شہنائی کسے دیتا میں
جس کو دے دیتا اسے تو ہی دکھائی دیتا
بعد مرنے کے یہ بینائی کسے دیتا میں
دستکیں دے کے بھری بستی کے دروازوں پر
وہ شب ہجر جو لوٹ آئی کسے دیتا میں
میں کہ عزت کے عوض جس کو اٹھا لایا تھا
تیرے کوچے کی وہ رسوائی کسے دیتا میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.