یہ خذف میرے لئے ہیں یہ گہر میرے لئے
یہ خذف میرے لئے ہیں یہ گہر میرے لئے
میں ہوں مخدوم جہاں ہے خشک و تر میرے لئے
جنت و دوزخ بنے ہیں عرش پر میرے لئے
اور زمیں پر اہتمام خیر و شر میرے لئے
عرش اعظم تک مری پرواز ہے اے بے خبر
اور نہیں ہے احتیاج بال و پر میرے لئے
آرزو ہے عزم و ہمت ہے دل پر شوق ہے
دوستو کافی ہے یہ رخت سفر میرے لئے
آج مجھ پر ہنس رہے ہیں لوگ اس کا غم نہیں
ایک دن ہوگی سبھی کی آنکھ تر میرے لئے
رفتہ رفتہ ہو گئے ناراض اے مقبولؔ سب
زہر بھی اب ہو گیا ہے بے اثر میرے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.