یہ خواب کہ بیداریٔ تقدیر محبت
یہ خواب کہ بیداریٔ تقدیر محبت
یہ خواب کہ افسانۂ تاثیر محبت
قرآن محبت ہے کہ تفسیر محبت
ہر لفظ میں ہے آیۂ تطہیر محبت
وہ عشق کی آراستہ پیراستہ تمثال
میں حسن کی کھینچی ہوئی تصویر محبت
سر تا بہ قدم جلوۂ اللہ جمیل
وہ حسن کے انوار و تنویر محبت
قربان میں ان کی نگہ ناز کے قرباں
سو جان سے دل ہے ہدف تیر محبت
دنیائے محبت میں خرد کام نہ آئی
ہے کار جنوں صاحب تقدیر محبت
صد شکر کہ اٹھ ہی گئے وہ ہوش کے پردے
کام آ ہی گیا نالۂ شبگیر محبت
جس وقت ہوا جوش جنوں سلسلۂ جنباں
ہر سانس بنا حلقۂ زنجیر محبت
وہ قلب کی دھڑکن میں محبت کے فسانے
گویا لب خاموش میں تقریر محبت
کل رات کو مہمان تھا ویرانۂ دل میں
معمار جنوں صاحب تعمیر محبت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.