یہ کس کے خیال نازک سے ذہنوں کا دریچہ روشن ہے
یہ کس کے خیال نازک سے ذہنوں کا دریچہ روشن ہے
یہ کس کے عکس تبسم سے آباد دلوں کا درپن ہے
احساس کے غنچے کھلتے ہیں یادوں کی حسیں پروائی سے
ہر شب کے شگفتہ پہلو میں خوابوں کا مہکتا گلشن ہے
اک حسن مجسم کا جب سے آنکھوں نے سراپا چوما ہے
کچھ ہوش نہیں مدہوش ہوئے کچھ عقل و خرد سے ان بن ہے
یہ رنگ چمن یہ بزم سخن یہ عالم مستی رقص و طرب
ہم جام و سبو کو چھلکائیں جب رات کا رنگیں دامن ہے
اس محفل خوباں کا مے کش کیا رنگ و سماں ہے مت پوچھو
الفاظ کی زریں بارش ہے نغمات کی ہر سو چھن چھن ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.