یہ کس نے کہہ دیا مجھے رہبر پسند ہے
یہ کس نے کہہ دیا مجھے رہبر پسند ہے
میں خوب جانتا ہوں کہ وہ شر پسند ہے
پنسل ہے میرے ہاتھ میں کاغذ ہے سامنے
بس یہ بتا دے کون سا منظر پسند ہے
ساحل پہ اس کے پیار نے بنگلہ دیا اسے
اس نے کہا تھا مجھ کو سمندر پسند ہے
یہ ہے حیا کا حال کہ مغرور ہے زوال
اب کیا سوال کون سا زیور پسند ہے
پختہ مکان والوں کو برسات ہے پسند
برسات کو مگر مرا چھپر پسند ہے
زاہدؔ نے مجھ سے پوچھا تجھے کون ہے پسند
میں نے کہا کہ اچھا سخنور پسند ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.