یہ کسی نے کہاں محبت کی
چل پڑی ہے دکاں محبت کی
دل نشانے پہ دیکھ کر اس نے
کھینچ لی ہے کماں محبت کی
یاد رکھ میرے آسماں پہ نہیں
کوئی بھی کہکشاں محبت کی
ٹوٹتی ہیں تو لطف آتا ہے
پہن لے چوڑیاں محبت کی
بے وفا یار ہو نہیں سکتا
اس نے دی ہے زباں محبت کی
جس طرف بھی چلوں کھنکتی ہیں
بے صدا بیڑیاں محبت کی
مجھ سے وعدہ کیا تو تھا اس نے
پھر نجانے کہاں محبت کی
میرے دریا میں گر پڑی آخر
ایک جوئے رواں محبت کی
پھول ہی پھول کھل اٹھے راولؔ
اس حسیں نے جہاں محبت کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.