یہ کیا معلوم تھا برگشتہ قسمت اس قدر ہوگی
یہ کیا معلوم تھا برگشتہ قسمت اس قدر ہوگی
گلوں کی آرزو میں عمر کانٹوں میں بسر ہوگی
جنوں کی ابتدا ہے اپنے دیوانے کو سمجھاؤ
وہ عالم اور ہوگا جب محبت ہوش پر ہوگی
رہ الفت میں اک ایسی بھی منزل آنے والی ہے
جہاں غم کا اثر ہوتا نہ کچھ اپنی خبر ہوگی
نہیں معلوم کب جان چمن جلوہ دکھائے گا
خدا معلوم کب شاخ تمنا بار ور ہوگی
ابھی تک تو کوئی تسکین کی صورت نہیں نکلی
یوں ہی اے سوزؔ شاید زندگی اپنی بسر ہوگی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.