یہ مانا حوادث کے دھارے بہت ہیں
اگر حوصلہ ہے کنارے بہت ہیں
رہ زندگی میں چلو تم سنبھل کر
سمے کے طمانچے کرارے بہت ہیں
تلاطم میں خود کھو گئے تم ہی ورنہ
کنارے تو تم کو پکارے بہت ہیں
نکل کر اندھیروں کے ملبوس سے دیکھو
یہاں روشنی کے منارے بہت ہیں
کہیں یہ جلا دیں نہ چلمن کو تیری
مری شاعری میں شرارے بہت ہیں
ذرا فن کے آکاش گنگا میں دیکھیں
اثرؔ آپ جیسے ستارے بہت ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.