یہ میں نے کب کہا اچھا نہیں ہے
یہ میں نے کب کہا اچھا نہیں ہے
وہ اچھا ہے مگر مجھ سا نہیں ہے
میں اس پر شعر کہنا چاہتی ہوں
مگر مصرعوں میں وہ ڈھلتا نہیں ہے
سخن کاری ہے کاوش رات دن کی
یہ نو سے پانچ کا قصہ نہیں ہے
وہ کہتا ہے کہ اب ہم کم ملیں گے
جو کہنا ہے وہ کیوں کہتا نہیں ہے
جو کہتے ہیں تمہارے پاس سب ہے
انہیں کیسے بتاؤں کیا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.