یہ میں نے کیا کیا کہ جفا اور بڑھ گئی
یہ میں نے کیا کیا کہ جفا اور بڑھ گئی
جرم وفا کے بعد سزا اور بڑھ گئی
گل ہائے رنگ رنگ ہیں ان کو نہیں ثبات
چپکے سے یہ صبا نے کہا اور بڑھ گئی
اک برق جاں فروز مرے آشیاں کے پاس
ٹھہری بس اک ذرا کی ذرا اور بڑھ گئی
اے رب دو جہاں تری رحمت کے میں نثار
کس جرم کی بنا پہ سزا اور بڑھ گئی
ممتازؔ یوں تو بزم میں لاکھوں چراغ ہیں
آنے سے تیرے کچھ تو ضیا اور بڑھ گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.