یہ مرض عشق کا بنا کیوں ہے
درد ہی درد کی دوا کیوں ہے
اس کا ملنا اگر ہے نا ممکن
اس سے ہی عشق پھر ہوا کیوں ہے
پل دو پل ہی اسے نہارا تھا
عمر بھر کی مری سزا کیوں ہے
نظریں سب پر اگر رکھے ہے خدا
سب کی نظروں سے وہ چھپا کیوں ہے
میرے پاس آگ ہی نہیں ہے جب
میرے ہاتھوں میں اک دیا کیوں ہے
وقت رہتے سمجھ نہیں آتا
جو ملا ہے ہمیں ملا کیوں ہے
ایک حد میں تمہیں جو رہنا تھا
مجھ کو پھر اس طرح چھوا کیوں ہے
وقت دینا تو تیرا دل بدلا
بس وہ جذبہ مرا بچا کیوں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.