یہ میرا دل کہاں ہے اب تمہاری راجدھانی ہے
یہ میرا دل کہاں ہے اب تمہاری راجدھانی ہے
مرے دل پر تمہارے درد و غم کی حکمرانی ہے
سنو کچھ تو کہو تم کیوں بھلا یوں روٹھ بیٹھی ہو
ہمیشہ میں نے میری جاں تمہاری بات مانی ہے
مجھے کوئی نہیں سمجھا کسی نے بھی نہیں جانا
سنو گر وقت ہو تم کو مرے دل کی سنانی ہے
میں سچ کو سچ ہی کہتا ہوں خوشامد کر نہیں سکتا
ابھی کی تو نہیں میری یہ عادت خاندانی ہے
تمہارے غم کو روتا ہے تم اس پر مسکراتے ہو
سمجھتے جھوٹ ہو سچ کو تمہاری بد گمانی ہے
لگانا اس سے دل کا کیا کھلونا ہے یہ مٹی کا
یہ دنیا کھیل بچوں کا نہ کچھ آنی نہ جانی ہے
بتانے کی ضرورت کیا سمجھتا ہوں تمہارا غم
سنو آنسو تمہارے درد و غم کی ترجمانی ہے
- کتاب : آہٹ دیوان عزیز (Pg. 274)
- Author : ارشاد عزیز
- مطبع : مرکزی پبلیکیشنز،نئی دہلی (2022)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.