یہ میرا دل اسی سے دل لگا کے بیٹھ گیا
یہ میرا دل اسی سے دل لگا کے بیٹھ گیا
جو ایک بار مرا دل جلا کے بیٹھ گیا
میں چاہتا تھا وہ مجھ سے چپک کے بیٹھی رہے
سو جان بوجھ کے بتی بجھا کے بیٹھ گیا
جب اس کو دیکھ کے آنسو یہ صبر کھونے لگے
میں اس کے سامنے چشمہ لگا کے بیٹھ گیا
اسے مجھے چلے جانے سے روکنا تھا مگر
وہ بے حیا مجھے رستہ بتا کے بیٹھ گیا
یہی دعا ہے کہ وہ رات کاٹ دے پوری
میں جس چراغ پہ پیسہ لگا کے بیٹھ گیا
محل بنا کے بھی مزدور جھوپڑی میں رہا
جو خود اداس تھا سب کو ہنسا کے بیٹھ گیا
خدا کے بعد کسی اور کو نہیں چاہا
خدا کے بعد تری رٹ لگا کے بیٹھ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.