یہ میرے دل کی وسعت ہے کہاں تک
یہ میرے دل کی وسعت ہے کہاں تک
زمیں سے لے کے حد آسماں تک
تمہارا حسن ہے کون و مکاں تک
کلی سے گل سے ہر اک گلستاں تک
تیری الفت نے مجھ کو کیا بنایا
عطا کی ہے حیات جاوداں تک
کدھر پہ برق سرگرداں پھری ہے
پہنچ پائی نہ میرے آشیاں تک
سنائے داستاں غیروں کی اکثر
نہ آئی اپنی ہی حالت زباں تک
تیرے جیسا نہ کوئی دیکھ پایا
نگاہ شوق پھر آتی جہاں تک
پریشاں ہو کے آلام جہاں سے
ہم آئے آج تیرے آستاں تک
نسیمؔ ایسا مرا حال جنوں ہے
ہے اس کا سلسلہ سود و زیاں تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.