Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ میری بستی میں کیا ہوا ہے

انیس اشفاق

یہ میری بستی میں کیا ہوا ہے

انیس اشفاق

MORE BYانیس اشفاق

    یہ میری بستی میں کیا ہوا ہے

    جسے بھی دیکھو ڈرا ہوا ہے

    ہمارے اس خانۂ الم میں

    جو ہے وہ تیرا دیا ہوا ہے

    علم ہمارا گرا نہیں ہے

    علم ہمارا اٹھا ہوا ہے

    مری تری بے تعلقی میں

    عجب تعلق بنا ہوا ہے

    سب اس کے ٹانکے ادھڑ گئے ہیں

    یہ زخم کس کا سیا ہوا ہے

    ہم آج کیا اٹھ گئے ہیں جلدی

    کہ آج سورج چھپا ہوا ہے

    کبھی تو آؤ کہ گھر ہمارا

    تمہارے گھر سے ملا ہوا ہے

    میں اپنی ضد پر ڈٹا ہوا ہوں

    وہ اپنی ہٹ پر اڑا ہوا ہے

    ڈھلے گا دن تو غروب ہوگا

    ابھی جو سورج چڑھا ہوا ہے

    جو میکدے میں نئے ہیں ان کو

    ذرا سی پی کر نشہ ہوا ہے

    جبینیں ان کی گھسی ہوئی ہیں

    جنہیں یہ خلعت عطا ہوا ہے

    ہیں پھول زخموں کے ہر شجر پر

    چمن ہمارا کھلا ہوا ہے

    تمہاری یادوں کی خوشبوؤں سے

    بدن ہمارا بسا ہوا ہے

    نہ جانے کل بستیوں میں کیا ہو

    ابھی تو خطرہ ٹلا ہوا ہے

    کہاں ہماری ہے جیب خالی

    خودی کا سکہ پڑا ہوا ہے

    غزل یہ کیسی کہی ہے تم نے

    جو شعر ہے وہ ڈھلا ہوا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے