یہ مرا بجھتا سلگتا سن یہ میرے رات دن
یہ مرا بجھتا سلگتا سن یہ میرے رات دن
کس طرح کٹتے بھلا تجھ بن یہ میرے رات دن
بیتے ساون کہہ رہے ہیں یہ چھما چھم تھے کبھی
اب تو ہیں گویا فقط کن من یہ میرے رات دن
میں نے ارمانوں کا پہلا رقص دیکھا تھا جہاں
کاش ہو جاتے وہیں ساکن یہ میرے رات دن
ڈھونڈ لاتے ہیں ہمیشہ میرے جرموں کا جواز
یہ مرے سب سے بڑے محسن یہ میرے رات دن
تو سمجھتا ہے جدا خود کو اگر مجھ سے تو پھر
سینکڑوں سے ضرب دے کر گن یہ میرے رات دن
ڈر رہا ہوں عمر کی ناپائیداری سے قتیلؔ
وقت کے ہاتھوں نہ جائیں چھن یہ میرے رات دن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.