Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ مری ایجاد اظہار تمنا دیکھیے

عروج زیدی بدایونی

یہ مری ایجاد اظہار تمنا دیکھیے

عروج زیدی بدایونی

MORE BYعروج زیدی بدایونی

    یہ مری ایجاد اظہار تمنا دیکھیے

    شبنمی آنکھوں کا در پردہ تقاضا دیکھیے

    صرف دو آنکھیں ملی ہیں ان سے کیا کیا دیکھیے

    ہر نفس ہر گام پر نیرنگ دنیا دیکھیے

    بے خودیٔ شوق کا تازہ کرشمہ دیکھیے

    دیکھیے مجھ کو بھری محفل میں تنہا دیکھیے

    محور حسن زمیں کل تک مرا ہر شعر تھا

    اب مرے افکار کو افلاک پیما دیکھیے

    نکتہ چینی عیب جوئی کا گلہ بے کار ہے

    آپ سے کس نے کہا تھا ذہن دنیا دیکھیے

    ان لبوں پر صرف تحریک تبسم کے لئے

    تاب نظارہ کو رسوا اور رسوا دیکھیے

    جنبش پردہ سے ہیں اوسان گم ادراک گم

    اور اس عالم میں یہ تاکید جلوہ دیکھیے

    آپ کا نقد تماشا معتبر ہو جائے گا

    اپنا چہرہ دیکھ کر اوروں کا چہرہ دیکھیے

    امتیاز خاص و عام اس کی شعاعوں پر حرام

    غیر جانب دار سورج کا اجالا دیکھیے

    میرا سایہ بھی اندھیرے میں نہیں ہے ہم قدم

    سوچنا پڑتا ہے اب کس کا سہارا دیکھیے

    فطرت تصویر بھی ان کی طرح محتاط ہے

    آپ اس سے خواہ باتیں کیجیے یا دیکھیے

    تشنگی تیغوں کے سائے دھوپ غربت اے عروجؔ

    آپ نے سجدہ کہاں دیکھا ہے سجدہ دیکھیے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے