یہ مری زندگی کسی کی ہے
فکر مت کیجے آپ ہی کی ہے
جو خفا ہے اسے منانا ہے
اس لئے ہم نے شاعری کی ہے
جن کو مانا تھا دل عزیز کبھی
انہی اپنوں نے دشمنی کی ہے
ٹھوکریں لاکھ کھائیں ہم نے مگر
صرف اک رب کی بندگی کی ہے
اس حسینہ کے بن جئیں کیسے
ٹوٹ کر جس سے دل لگی کی ہے
عشق کر کے پتہ چلا ہم کو
ہم نے جیتے جی خود کشی کی ہے
تم کو پرویزؔ کیا ہوا ہے آج
اک حسینہ سے دوستی کی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.