یہ ندی کیوں اس قدر خدشے میں ہے
یہ ندی کیوں اس قدر خدشے میں ہے
کیا کوئی طوفاں کہیں رستے میں ہے
جس کی پروازوں کے تھے چرچے بہت
وہ پرندہ آج کل پنجرے میں ہے
بند جب سے ہو گئی میری گھڑی
کتنا سناٹا مرے کمرے میں ہے
تم گئے تھے جو ادھوری چھوڑ کر
وہ کہانی آج بھی وقفے میں ہے
ہے سکوں سے بس وہی ایک آدمی
جو برے میں ہے نہ جو اچھے میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.